ٹیکسٹائل ایکسپورٹ

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 5.1 فیصد کمی

کراچی (گلف آن لائن)ملک میں جاری سیاسی اور معاشی ہلچل کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہونے لگے، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔معاشی عدم استحکام اور معیشت کی مخدوش صورتحال کے اثرات سے ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 5 اعشاریہ 1 فیصد کمی آگئی۔ دستاویزات کے مطابق جولائی تا نومبر 2022 میں 7.36 ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 7.76 بلین ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی۔دستاویزات کے مطابق جولائی تا نومبر کے دوران ملکی ایکسپورٹ میں 3.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی ایکسپورٹ 12.362 ارب ڈالر تھی جو رواں سال 11.932 بلین ڈالرز ہوئی۔ ایکسپورٹرز کہتے ہیں یہی حالات رہے تو ایکسپورٹ کو 40 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا حکومتی ہدف حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔ایکسپورٹرز کے مطابق سیاسی عدم استحکام، گیس بجلی کی قیمتیں، خام مال کی عدم دستیابی ایکسپورٹ میں کمی کی وجہ ہیں جن کے لیے حکومت کو فوری طور پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
ستیابی ایکسپورٹ میں کمی کی وجہ ہیں جن کے لیے حکومت کو فوری طور پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں