سشمیتا سین

سشمیتا سین کا سجل علی اور صبور علی کیلئے محبت بھرا وڈیو پیغام وائرل

ممبئی / لاہور(گلف آن لائن) بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستانی اداکار بہنوں سجل علی اور صبور علی کیلئے ایک محبت بھرا وڈیو پیغام ریکارڈ کرایا ہے۔سشمیتا سین نے یہ پیغام اداکار بہنوں کے بھائی محمد علی کی درخواست پر ریکارڈ کرایا جن کی ان سے سفر کے دوران اتفاقیہ ملاقات ہوئی۔محمد علی نے بعد میں یہ وڈیو پیغام انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا ہے جو کہ خوب وائرل ہورہا ہے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سجل علی اور صبور علی کی فنکارانہ صلاحیت کی تعریف کرتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ (سجل علی، صبور علی) شاندار فنکار ہو، آگے بڑھتے رہو، آپ کو ہمیشہ سکون اور اطمینان ملے۔آخر میں ایک فلائنگ کس کے ساتھ شسمیتا سین نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں