رانا تنویر حسین

پاکستان کے حالات جس طرف جا رہے ہیں اس وقت یہاں پر ٹیکنوکریٹ حکومت کا کردار ملک کیلئے اور خطرناک ثابت ہو گا، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ ( گلف آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات جس طرف جا رہے ہیں اس وقت یہاں پر ٹیکنوکریٹ حکومت کا کردار ملک کے لیے اور خطرناک ثابت ہو گا، ملکی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے ،پاکستان کے حالات کے مطابق ملک میں الیکشن 2023 کی بجائے 2024 میں کرائے جائیں تاکہ حکومت اپنی رخصت سے پہلے عوام کو 2018 جیسی سہولیات دینے میں کامیاب ہوجائے پاکستان میں پہلے بھی ٹیکنوکریٹ حکومتیں رہی مگر وہ کامیاب ہونے کی بجائے بری طرح فلاپ ہوئیں مسلم لیگ ن بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو اس مہنگائی سے باہر نکال کر زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کر سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد ارشد ورک ،پیر اشرف رسول کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تعلیم کے شعبے میں طلباء و طلبات کو بہتر سہولیات دینیکے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس کے اثرات بہت جلد پاکستانی قوم کے سامنے ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مضبوط پاک امریکہ رابطہ قائم کرنا پاکستانی طلبہ کو اعلی ترین یونیورسٹیوں تک رسائی حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا 2013 کی اولین ترجیح ہے ،تعلیم کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون نے نہ صرف پاکستانی نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع پیدا کیے ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تاثرات کو بہتر بنانے میں بھی مدد کی ہے ۔رانا تنویر حسین نے کہا امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلباء کافی بڑھ گئی ہے تاہم ابھی بھی خطے کے دیگر ممالک کے طلباء کی تعداد کے مقابلے میں بہت کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی مضامین میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کے مشکور ہے کہ انہوں نے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہمارے ہونہار طلبا اور طالبات کے لئے امریکہ میں موجود دنیا کے معروف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں