بیرسٹر گوہر

عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑنے کا کہا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی سے جیل مین ملاقات ہوئی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔

انہوں نے رئوف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر رئوف حسن پرحملے جیسا واقعہ دوبارہ ہوا، پی ٹی آئی کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تو پھر پارٹی پر امن لیکن زبردست احتجاج کرے گی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار ہو، اس زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے، اس کی مکمل، ہر زاویے سے تحقیقات ہونی چاہیے کہ ان پر حملہ کیوں کیا گیا، ان پر حملے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رف حسن پر حملہ تحریک انصاف کے لیڈرز پر حملہ ہے، انہوں نے سپریم کورٹ سے روف حسن پر حملے کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حملے کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں