شمالی کوریا

شمالی کوریاکا 24گھنٹے کے دوران ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (گلف آن لائن)شمالی کوریا نے نئے سال کے آغاز سے ہی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرڈالا جبکہ گزشتہ روز بھی تین بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے،24 گھنٹے کے اندر یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے ۔ادھر امریکہ ،جنوبی کوریا اورجاپان نے نئے تجربے کی مذمت کی ہے ،اتوار کو غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق میزائل شمالی کوریا نے نئے سال کے ساتھ صبح سویرے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغا ،مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو دارالحکومت پیانگ یانگ سے فائر کیا گیا،شمالی کوریا نے ہفتہ 31 دسمبر کو 3 بیلسٹک میزائل داغے تھے، 24 گھنٹے کے اندر یہ چوتھا میزائل تجربہ کیا گیا ہے،جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی گئی ہے،

جنوبی کوریا نے سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھادی اور امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی،اس حوالے سے جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکامیزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی واضح خلاف ورزی ہے،شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ سنگین اشتعال انگیزی ہے،دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے

اپنا تبصرہ بھیجیں