وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگاجس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ اور ارکان پارلیمنٹ کی 2020کی ٹیکس ڈائریکٹری کی منظوری دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق کابینہ کا اجلاس کل منگل کی صبح 11 بجے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلیے پیش ہوگا، جس میں سال 2020 کی ارکان پارلیمنٹ کی ڈائریکٹری جاری کرنےکی منظوری دے گی۔ایجنڈے کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کی طرف سے ریگولیٹری اصول منظوری کےلیے پیش ہوں گے۔ایجنڈے کے مطابق کابینہ میں ہارڈشپ کیٹیگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ جبکہ 20 میں کمی کی منظوری دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ دوران اجلاس 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے ساتھ امن و امان کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کوقومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں