خرم شیر زمان

حلقہ بندیوں کی آرڑ میں ایک بارپھر آ ملکر کھاتے ہیں کا منصوبہ ناکام ہوگیا، خرم شیرزمان

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرکے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کی آرڑ میں ایک بار پھر آ ملکر کھاتے ہیں کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔بلاول ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی نے معاہدے پر ہمیشہ کی طرح ہری جھنڈی دکھادی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی پیپلز پارٹی سے دھوکے کھائے، اب بھی روایت برقرار ہے، ملاقاتیں، مذاکرات اور چاپلوسی کے باوجود بھی ایم کیو ایم کے ہاتھ خالی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ باشعور مہاجر ایم کیو ایم کے اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، عوام جانتے ہیں یہ ہمیشہ سے مہاجروں کے جذبات سے کھیلتے آئے۔

انہوں نے کہاکہ اتحادی جماعتیں کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیلئے منصوبے بنارہی ہیں، مگر کراچی کے عوام 15جنوری کو ان تمام جماعتوں کو سرپرائز دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں