فواد چوہدری

آرمی چیف اورچیف جسٹس ارشد شریف قتل، عمران حملے میں ملوث اصل چہرے سامنے لائیں،فواد چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی)رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان ارشد شریف اور عمران خان حملہ کیس کے مقدمات میں ملوث اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی شہادت اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ یہ دو مقدمات آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تاریخ میں پوزیشن کا تعین کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ مقدمے طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے یا برما جیسا نظام۔

اپنا تبصرہ بھیجیں