پیوٹن

نامعلوم وجوہ، پوتین کی کرسمس تقریب میں معمول کے برعکس تنہا شرکت

ماسکو(نمائندہ خصوصی)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آرتھوڈوکس چرچ کی کرسمس سروس میں اکیلے شرکت کی۔ انہوں نے عوامی تقریب میں بھی دوسرے عبادت گزاروں کے ساتھ شامل ہونے سے گریز کیا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ یہ برسوں میں پہلا موقع ہے کہ پوتین نے کرسمس ماسکو میں منایا ہے اور وہ دارالحکومت کے اطراف کے کسی علاقے میں نہیں گئے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلانیہ کیتھیڈرل کے اندر پوتین کے دو لائیو کلپس دکھائے،

یہ وہ وقت تھا جب آرتھوڈوکس پادری آدھی رات کی نماز ادا کر رہے تھے۔ پوتین کیتھیڈرل کے اندر واحد عبادت گزار تھے اور ماسکو میں کرائسٹ دی سیویئر کے کیتھیڈرل میں عوامی اجتماع میں کوریج منتقل ہونے سے پہلے ٹیلی ویژن نے ان کی فوٹیج دکھائی۔یاد رہے گزشتہ برس پوتین نے ہزاروں دوسرے لوگوں کے ساتھ کیتھیڈرل میں ایسٹر منایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں