خواجہ سعد رفیق

سیاسی استحکام اکیلے وفاق نہیں لا سکتی، تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

لاہور (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی استحکام اکیلے وفاقی حکومت نہیں لا سکتی تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔

احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں، جلد نتائج سامنے آ جائیں گے، عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر چھوڑ گئے تھے، پی ڈی ایم سیاسی اور نظریاتی اختلاف کے باوجود اکٹھی ہے، سیاسی استحکام چاہئے وفاقی حکومت اکیلے استحکام نہیں لا سکتی، تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مائنس نہیں ہو سکتا، بھٹو صاحب آج تک مائنس نہیں ہوسکے، آدمی مائنس اپنے کاموں کی وجہ سے ہی ہو تا ہے، سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق کیس لگ گیا ہے، چیف جسٹس نے کہا ریلوے لائف لائن ہے، ریلوے کو بہتر بنانے کیلئے ریاستی تعاون کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب ملک میں اتنا بڑا بگاڑ پیدا ہو جائے تو 2 یا 4 ماہ میں اس کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم سیاسی اور نظریاتی اختلاف کے باوجود اکٹھی ہیں، یہ ملک میں اہم تجربہ ہوا جس کا پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر چھوڑ گئے تھے، اگر ملک کو واقعی چلانا چاہتے ہیں تو صرف سیاسی جماعتوں کو نہیں اداروں کو بھی ایک نقطے پر آنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں