نسیم شاہ

امی کو کرکٹ کا نہیں پتا تھا، 5وکٹیں لینے پر نسیم کا والدہ مرحومہ کیلئے جذباتی پیغام

کراچی (گلف آن لائن)قومی بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں وکٹیں لے کر اپنی مرحوم والدہ سے کیا وعدہ پورا کردیا۔پی سی بی کے ٹوئٹر اکانٹ پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی تب میری والدہ کو کرکٹ کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں پتا تھا تاہم میں نے ان سے کہا تھا کہ میں جب بھی 5 آٹ کروں گا آپ کے نام کروں گا اور آپ اس دن مجھے ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گی۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ بدقسمتی سے وہ آج مجھے دیکھ نہیں سکتیں تاہم آج تک والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں یہ پرفارمنس انہی کے نام کروں گا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں والدہ سے بات کررہا ہوں۔

پاکستان کی جیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ میں بولنگ کو انجوائے کرتا ہوں تاہم پہلے اوور میں وکٹس اعتماد بڑھاتی ہے لیکن ہم صرف کوشش کرتے ہیں نتیجہ اللہ کی طرف سے آتاہے ، اگر ہیٹ ٹرک نصیب میں ہوئی تو ضرور ہوگی، ٹیسٹ فارمیٹ کی وجہ سے میرے لیے ون ڈے کی بولنگ آسان ہوئی اب کوشش ہے کہ ون ڈے بولنگ میں بہتری لاکر بہترین بولر بن جاں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں