مسرت جمشید

امپورٹڈ حکومت نے ” مشن ڈرائی کلین سلیمان شہباز ” بھی کامیابی سے مکمل کر لیا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ” مشن ڈرائی کلین سلیمان شہباز ” بھی کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ،این آر او ٹو کی برکت سے انہیں اربوں کی کرپشن کے باوجود خصوصی ڈرائی کلین سرٹیفکیٹس مل رہے ہیں،

امپورٹڈ ٹولے کی صورت میں ملک پر ”سیاسی گدھ ”حکومت کر رہے ہیں، ایک طرف کپڑے فروخت کر کے آٹا دینے کے دعویدار وں نے عوام کی ہڈیا ں نچوڑ لی ہیں دوسری جانب اربوں ، کھربوں کی کرپشن کے کیسز میںکلین چٹ حاصل کی جارہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کے بعد نو ماہ میں پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سے منفی ہو گئے،ایک طرف اربوں کی کرپشن کی جارہی ہے دوسری جانب کفایت شعار کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ احتساب کا نظام اس قدر کمزور ہے کہ اربوں ،کھربوں لوٹنے والے تازہ دم ہو کر ایک بار پھر میدان میں ہیں ،عمران خان احتساب کے نظام کی مضبوطی کیلئے لازوال جدوجہد کر رہے ہیں، ان شا اللہ دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آکر امپورٹڈ حکومت کے ایسے فیصلے ریورس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے،ملک کو مافیاز کے شکنجے سے آزاد کرانے کیلئے عوام انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے ،عمرا ن خان 22کروڑ عوام کیلئے امید کی واحد کرن ہیں ، عوام اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت میں لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں