عاطف رانا

تین ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ، لاہور قلندرز ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم ہے’عاطف رانا

لاہو ر(گلف آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہا ہے کہ تین ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ، لاہور قلندرز ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔انہوںنے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے شیڈول کے اعلان پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے آغاز میں اب تین ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے،لاہور قلندرز ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔لاہور قلندرز نے پاکستان کو حارث رف، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان جیسے ہیرے دیئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں بھرپور انداز سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ملتان میں میچز کھیلنے کے لیے پرجوش ہے،لاہوریو تیار ہوجائو! ہمارے پانچ میچز لاہور میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں