جوزف بوریل

عدالتی حکم کے بغیر پاسداران انقلاب کو دہشتگرد نہیں کہہ سکتے، یورپی یونین کا موقف

برسلز (گلف آن لائن)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کو عدالتی حکم سے پہلے دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیا جاسکتا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق پارلیمان کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کو جبری انداز میں روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور روس کو ڈرون فراہم کیے ہیں۔جوزف بوریل نے برسلز میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ عدالتی حکم کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، آپ کسی کو صرف اس لئے دہشتگرد نہیں کہہ سکتے کہ آپ اسے ناپسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے اقدام سے پہلے، کسی بھی یورپی ملک کی عدالت کو ٹھوس قانونی وجوہات دینا ہوں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی شہریوں کے خلاف انفرادی پابندیوں کے نفاذ پر بات ہوسکتی ہے۔یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث 37 افراد کے نام بلیک لسٹ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں