بوبی دیول

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے ہیرو بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے،اس موقع پر انہیں پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے بہت سارے پیغامات موصول ہوئے جبکہ انہیں اپنے بڑے بھائی سنی دیول کی طرف سے بھی ایک خصوصی تحریر سامنے آئی ہے۔

اس تحریر میں سنی دیول نے اپنی اور بوبی کی ایک تصویر کے ساتھ ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں لکھا، میرے چھوٹے بھائی تمہیں سالگرہ مبارک ہو، تم ہمیشہ صحت مند اور خوش رہو، ڈھیرو ںپیار۔ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں ایک ہارٹ ایموجی شامل کی ہے۔ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دونوں بھائیوں کے پرستاروں نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات تحریر کیے ہیں۔ دریں اثنا بوبی دیول نے اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا، آپکا شکریہ، آپ کیلئے بہت ساری محبتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں