محسن نقوی

نگران وزیر اعلی کی ہدایت پر پشاور دھماکے کے زخمیوں کے علاج میں مدد کیلئے میڈیکل ٹیمیں روانہ

لاہور( گلف آن لائن)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پشاور مسجد دھماکے کے زخمیوں کے علاج میں مدد کیلئے میڈیکل ٹیمیں پشاور روانہ کر دیں ۔ نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر عامر خان کے ساتھ رابطہ کر کے ہرقسم کی امدادی معاونت کی پیشکش کی ہے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ زخمیوں کے لیے ادویات، خون اور دیگر طبی سہولیات بھی روانہ کی گئی ہیں۔پروفیسرکامران خالدکی سرپرستی میں 13 رکنی ٹیم برن یونٹ جناح ہسپتال لاہورسے پشاورکے لئے روانہ ہوئی ۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ برن یونٹ کی ٹیم پشاوربم دھماکہ کے زخمیوں کے بہترعلاج و معالجہ کویقینی بنائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں