مسرت چیمہ

امپورٹڈ ٹولہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر عیاشیاں کر رہا ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ”کفایت شعاری ”کے پوری دنیا میں چرچے ہو رہے ہیں ، سوال ہے کیا کفایت شعاری کمیٹی کی سفارش پر کابینہ میں مزید اضافہ کر کے اس کا حجم 78تک بڑھا یا گیا ہے؟،مشیروں اور معاونین خصوصی کو وفاقی وزراء کا اسٹیٹس دے کر ہر طرح کی مراعات دی جارہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر اپنی عیاشیاں کر رہا ہے ، 22کروڑ عوام کا متفقہ مطالبہ ہے ایٹمی ملک سے کھلواڑ بند کر کے عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن میں لتھڑے ہوئے ٹولے نے عمران خان کو گرانے کے چکر میں سارے ملک کو دائو پر لگا دیا ،22کروڑ عوام کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں ،حق کی فتح زیادہ دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ امپورٹڈ ٹولے کی ساری تدبیریں نہ صرف الٹ ہو جائیں گی بلکہ ان کے گلے پڑیں گی۔ہال میں خار دار تاریں لگا کر خطاب کرنے والے نام نہاد لیڈروں کو دعوت ہے کہ وہ عوام کی اپنے لیڈر سے محبت دیکھناچاہتے ہیں تو زما ن پارک آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں