اسد عمر

اسد عمر کا راجہ ریاض کو لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کا مشورہ

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہونے پر راجہ ریاض کو لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عدالت نے اسپیکر کے سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا، 43تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور لیڈر آف اپوزیشن کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں، ہر بات کے لئے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا ہے ۔عدالت نے 43حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں