مسرت چیمہ

عمران خان نے بڑے مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ‘ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے اپنے جیلوں میں جانے اور پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کاموازنہ نہ کریں، ساری دنیا جانتی ہے دونوں کی قیادت اور رہنما اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے جیلوں میں گئے،عمران خان نے بڑے مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ثابت کیا ہے وہ ” چُوری”کھانے والی نہیں بلکہ جدوجہد کرنے والی قومی جماعت ہے،

قانون کی حکمرانی اور کرپشن کے بیج کو نا پید کرنے کیلئے دہائیوں تک بھی جدوجہد کرنا پڑی تو کریں گے،جس قوم کی عمران خان جیسا سچا ،کھرا اور نڈر لیڈر قیادت کر رہا ہوں وہ کبھی بھی ناکام اور نا مراد نہیں ہو سکتی ،قوم نے جدوجہد کر کے سیاسی مافیاز سے نجات حاصل کرنے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جان کو لا حق شدید خطرات کے باوجود عمران خان اپنی قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے پر عزم ہیں ،عوام بھی ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں” کے عزم کے ساتھ حقیقی آزادی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں