مسرت چیمہ

الیکشن کمیشن نے ایک جماعت کے بغض میں جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کر لیا’ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک جماعت کے بغض میں جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کر لیا ہے،ہمیں معلوم ہے گرفتاریاں ان کا آخری حربہ ہے اس لئے از خود جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ایسا بد ترین ظلم اور جبر تو مارشل لا کے ادوار میں بھی نہیں ہوا جو آج کیا جارہا ہے ،

مظالم سے ثابت ہو گیا جمہوریت کے لبادے میں آج بد ترین آمریت مسلط ہے، ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ثابت قدم ہے،ظلم و جبر نے تحریک انصاف کو کندن بنا دیا ،عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ ان شا اللہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد ملک کی سمت کا تعین کر دے گی،اب واضح فیصلہ ہوجائے گا یہاں مافیاز کا راج رہے گا یا ملک کے اصل وارثوں عوام کا راج ہوگا۔عوام پاکستان کو بچانے کیلئے سر پر کفن باندھ کر باہر نکلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں