لاہور( گلف آن لائن)سوزوکی پاکستان کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافے کا اطلاق ہو گیا ۔قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے کی ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قمیت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔