صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ بروز بدھ کو طلب کرلیا۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق سینیٹ کا یادگاری سیشن سینیٹ کی گولڈن جوبلی منانے کی مناسبت سے طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جو 17 مارچ تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں