راکھی ساونت

راکھی ساونت کا عادل کے معاملے پر تبصرے سے انکار

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت سے شوہر عادل درانی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی وکیل نے عادل اور راکھی کے کیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راکھی اپنا کیس واپس نہیں لیں گی۔راکھی ساونت کی وکیل نے کہا کہ عادل نے راکھی پر بری طرح تشدد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عادل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت تھی جس کی ہم مخالفت کرنے گئے تھے تاہم جج آج چھٹی پر تھے جس کی وجہ سے سماعت کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں