جمشید چیمہ

پی ڈی ایم ٹولہ اپنی سیاست کی طرح معیشت کو بھی منوں مٹی تلے دفن کرنا چاہتا ہے ‘ جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ اپنی سیاست کی طرح معیشت کو بھی منوں مٹی تلے دفن کرنا چاہتا ہے ،تیرہ جماعتی اتحاد کو واضح نظر آ رہا ہے کہ انتخابات کے ذریعے ان کی اقتدار میں واپسی ممکن نہیں اس لئے جان بوجھ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی حفاظت کیلئے لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ آج پاکستان کی زراعت ، صنعتیں ، برآمدات سب شعبے تنزلی کی جانب گامزن ہیں لیکن اس کے باوجود حکمرانوں کو کوئی شرمندگی نہیں ۔ حکمران عوام کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے صرف اس کھوج میں لگے ہوئے ہیں کہ زمان پارک کے باہر عمران خان کی حفاظت کیلئے کتنے لوگ جمع ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ ٹولے نے ہمارے اوپر ہر طرح کا ظلم اور جبر آزما لیا ہے اس لئے یہ اپنے ذہن سے نکال دیں کہ ہم ان سے خوفزدہ ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ جو یہ چاہتے ہیں کہ نظام ان کی انگلی کے اشارے پر چلے تو اب یہ دور رخصت ہونے لگا ہے ، انہیں اور ان کے حواریوں کو اب اپنی عادتوں کو بدلنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں