بِل گیٹس

بِل گیٹس کی سماجی شخصیت پائولاہرڈ سے شادی کی افواہیں زیر گردش

نیویارک(گلف آن لائن)مائیکروسافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس کی 60 سالہ خاتون پائولا ہرڈ کے ساتھ تصاویر توجہ کا مرکز بن رہی ہیں،برطانوی اخبار کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے آنجہانی سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پالا ہرڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور دونوں کی ایک ساتھ تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔دونوں کے اس نئے تعلق کی رپورٹس اس وقت سامنے آئی ہیں جب بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا فرنچ گیٹس کی جانب سے علیحدگی کو 2 سال ہونے والے ہیں، دونوں کی علیحدگی شادی کے 27 سال سے بعد اگست 2021 میں ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور پائولا ہرڈ گزشتہ ایک سال کے زائد عرصے سے ایک دوسرے کے قریب ہیں،

دونوں کی پہلی بار ایک ساتھ تصاویر اس وقت سامنے آئی جب وہ رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔مائیکروسافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس کی جانب سے پالا ہرڈ سے تعلق کے بارے میں ابھی تک کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ۔60 سالہ پائولا ہرڈ سماجی شخصیت ہیں اور ٹینس کی شوقین ہیں، انہوں نے امریکی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے 1984 میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کیا۔پائولا ہرڈ کے شوہر اور ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے سی ای او مارک رڈ 62 سال کی عمر میں کیسز سے طویل جنگ لڑنے کے بعد اکتوبر 2019 میں انتقال کرگئے تھے۔پائولا ہرڈ اور مارک رِڈ کی شادی کو 30 سال ہوگئے تھے اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں جبکہ بل گیٹس اور ملینڈا فرنچ گیٹس کے 3 بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں