شہبازگل

شہبازگل کی بریت کی درخواست مسترد ہونیکا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنیکا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہاگیاکہ وکیل صفائی کے مطابق شہبازگل کیخلاف ثبوت نہیں، سیاسی انتقام پرکیس بنایا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل صفائی کے مطابق شہبازگل کے خلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پربنایا گیا، وکیل صفائی کے مطابق یو ایس بی کی کبھی فورنزک نہیں کروائی گئی، وکیل صفائی کے مطابق شہبازگل کیخلاف ثبوت نہیں، سیاسی انتقام پرکیس بنایا گیا۔

عدالت نے کہا کہ وکیل صفائی کے مطابق ثبوت فرد جرم عائد کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ شہبازگل کے خلاف وفاقی حکومت کی دی گئی کیس کی اجازت ریکارڈ پر ہے، ابھی تک شہبازگل پر فردجرم عائد نہیں کی گئی، شہبازگل کے خلاف ابھی ثبوت اور گواہان کے بیانات قلمبند نہیں ہوئے، جرح میں شہبازگل کے پاس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات پر سوالات کا اختیار ہوگا، شہبازگل کا مقدمے سے تعلق جوڑنیکے لیے ریکارڈ پر اطمینان بخش ثبوت موجود ہیں۔عدالت نے کہا کہ شہبازگل دوران سماعت اپنے دییگئے بیان سے کبھی انکاری نہیں ہوئے،کیس اس اسٹیج پر نہیں جہاں یو ایس بی کے اصلی یا نقلی ہونے پر رائے بنائی جائے، شہبازگل کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں