اداکار شان

عام آدمی کے حقوق صرف نعروں میں رہ گئے ہیں، اداکار شان

کراچی ( گلف آن لائن)نامور پاکستانی اداکار شان نے کہا ہے کہ عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے۔پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر بات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ہم سے دن نہیں گنے جا رہے تھے تو کشمیر کی حالت کیا ہو گی؟ آزادی حاصل کرنا ہر ایک کا حق ہے۔شان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے ہیں۔

سیاسی لوگوں کی گفتگو سن کر ایسا لگتا ہے کہ پنجابی فلمیں اب بچوں کی فلمیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے۔سپر اسٹار اداکار نے سوال اٹھایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟اداکار شان نے کہا کہ امجد اسلام امجد سمیت سب ادبی لوگ تو چلے گئے صرف سیاستدان بچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں