شہزادہ فیصل بن فرحان

زلزلہ تباہی،ہر ایک کو مناسب رد عمل کا مظاہرہ کرنا چا ہیے،سعودی وزیرخارجہ

برسلز(گلف آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاہے کہ شام اور ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد ہر ایک کی طرف سے مناسب ردعمل کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے برسلز میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے شام کے تمام علاقوں میں امداد کی آمد کو محفوظ بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم شام کے اندر تمام علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں جو بات چیت ہوئی اس کے مطابق ہم ہر ایک کو امداد فراہم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ بوریل نے کہا کہ شامی حکومت کے خلاف یورپی پابندیاں انسانی امداد، خوراک کی امداد اور طبی آلات کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔ پابندیاں شامی حکومت اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین طویل عرصے سے شامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور یونین شام کی پہلی ڈونر ہے۔ہم شام میں متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ ہم وہاں مزید مدد فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں