وائٹ ہائوس

زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ضروری چیز دینے کو تیار ہیں، وائٹ ہائوس

دمشق(گلف آن لائن ) شام کے بارے میں آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ملک کے شمال مغرب میں امداد بھیجنے کی درخواست کا جواب اب تک خطرناک سستی کا شکار ہے۔ اس زلزلہ میں لگ بھگ 37 ہزار اموات ہو چکی ہیں ۔ وائٹ ہاس نے اعلان کیا ہے امریکہ آفات کے متاثرین کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرن جین پیئر نے پیر کو بتایا اتوار کو 10 ٹرکوں کا ایک قافلہ سرحد عبور کر کے شام میں داخل ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے دو اضافی کراسنگ کی منظوری ضروری تھی۔کیرن جین پیئر نے جان بچانے والی امداد فراہم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی دو اضافی کراسنگ کی اجازت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید تاخیر نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں