مراد سعید

ہر محب وطن پاکستانی پر بغاوت کے مقدمات درج ہوئے، مراد سعید

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ ہر محب وطن پاکستانی پر بغاوت کے مقدمات درج ہوئے ، ڈالروں کے لئے اپنے لوگوں کا سودا کرنے والے مجرم ہیں یا اپنے لوگوں کو بچانے والے؟ ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ ہر محب وطن پاکستانی پر اس وقت بغاوت و دیگر مقدمات درج ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے معزز جج کے سامنے بھی کہا تھا کہ کیا اپنے لوگوں کے لئے آواز اٹھانا جرم ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ جج صاحب سے پہلی پیشی پر گزارش کی تھی کہ ان لوگوں کو بلائے جو ہر محب وطن پاکستانی پر بغاوت کے کیبل لگا رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ان کو بلا کر پوچھا جائے کہ کس کے کہنے پر یہ جعلی مقدمات بناتے ہیں؟ ،شہید ارشد شریف پر بھی کئی جعلی ایف آئی آرز درج کئے گئے؟ ،شہید ارشد شریف پر زمین تنگ کر دی گئی تھی ۔ مراد سعید نے کہاکہ محب وطن اور شہیدوں کے وارث ارشد شریف کا جرم یہ تھا کہ وہ کسی کے سامنے جھکتا نہیں تھا حق اور سچ کی آواز تھا ۔انہوںنے کہاکہ شہید ارشد شریف کے اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہے ،شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے تو اب اتنا پتہ ہے کہ جس دن میں تقریر کروں اگلے دن صبح آٹھ بجے عدالت میں پیشی ہوتی ہے۔

مراد سعید نے کہاکہ کیا کسی غیر ملک کے سازش کے نتیجے میں حکومت بدلنے کی مخالفت کرنے والا مجرم ہے یا کسی اور کی سازش کا حصہ بننے والے مجرم ہے؟۔سابق وزیر نے کہاکہ امن کی بات کرنا جرم ہے یا اپنے لوگوں کو کسی کی جنگ کا حصہ بنانے والے؟،ڈالروں کے لئے اپنے لوگوں کا سودا کرنے والے مجرم ہیں یا اپنے لوگوں کو بچانے والے؟ ۔ سابق وزیر نے کہاکہ میں اعلی اعلان کہتا ہوں کہ میں اپنے لوگوں کا مقدمہ لڑتا رہوں گا ،میں اپنے لوگوں کو کسی کی جنگ میں ایندھن نہیں بننے دوں گا ۔

سابق وزیر نے کہاکہ انہوں نے جو کرنا ہے کر لے میں اپنے ملک اور اپنی قوم پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا ،یہ میرا گھر ہے یہ میری زمین ہے یہ میرا لوگ ہے یہاں کسی غیر کی مرضی نہیں چل سکتی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو روک نہ سکے تو گولی مار دی گئی جعلی کیسز بنا دئے شہید ارشد شریف کو شہید کر دیا ،۔ سابق وزیر نے کہاکہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ ملک سے باہر ہے ،کس کس کو بولنے سے منع کروگے کس کس کو روکو گے یہ ملک بدل چکا ہے اب ان ہتکھنڈوں سے اپ کسی کو قابو نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں