دانش تیمور

مجھے کرینہ کپور کیساتھ کامیڈی فلم آفر ہوئی تھی، اداکار دانش تیمور

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان شوبز کے مشہور اداکار دانش تیمور نے میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ کی کامیڈی فلمآفر ہوئی تھی۔حال ہی میں دانش تیمور ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ‘دی ٹاک ٹاک شو’ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان حسن چوہدری کے ساتھ بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ سے ایک بڑی آفر ملی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں کرینہ کے ساتھ فلم آفر ہوئی جس کے لئے وہ اور عائزہ بیحد پْرجوش تھے وہ بالی ووڈ فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ تھی جس کے لئے وہ بالکل تیار تھے۔دانش تیمور نے کہا کہ مجھے پروڈکشن کی جانب سے تاریخیں بھی دی گئیں، مجھے اور جاوید شیخ کو ٹیم نے فائنل کیا، فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہونی تھی لیکن پھر کرینہ کپور حاملہ ہو گئیں اور فلم میں ہمیں کاسٹ نہیں کیا جا سکا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں