سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے پوری قوم کی ایک آواز ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے پوری قوم کی ایک آواز ہے، مشکل کی گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جمعہ کو اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ آیا ہے، وہ ہمارے برادر ممالک ہیں، وفاقی کابینہ، گریڈ 18 سے اوپر تک سرکاری ملازمین، پوری قوم بڑھ چڑھ کر امدادی فنڈ میں حصہ لے رہے ہیں، مشکل کی گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں