مراد علی شاہ

پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے،مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (گلف آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پہنچے اورحملے کا نشانہ بنی عمارت کا جائزہ لیا۔ ایک انٹرویومیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشتگردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔

مراد علی شاہ نے جناح ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں اور بڑی بہادری سیدشمنوں کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے،مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا،دیکھا جائیگا ہم سے کس مقام پر غلطی ہوئی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس آفس حملے میں شہدا کو شہید کوٹے کے تحت معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا۔اس کے علاوہ واضح کیا کہ پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں