قیمت

ہفتے کے دوران درجہ اول ،دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں 20سے80روپے تک اضافہ

لاہور(گلف آن لائن) ایک ہفتے کے دوران درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں تھوک اور پرچون سطح پر20روپے سے80روپے تک اضافہ ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں کہیں بھی گھی اور آئل کی یکساں قیمت پر فروخت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے شہری چکرا کر رہ گئے ہیں ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمت میں پرچون سطح پر رواں ہفتے 80روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔ درجہ اول آئل کی قیمت اضافے سے675روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت400روپے اضافے سے3375روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔

درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت میں بھی 80روپے اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت665روپے تک پہنچ گئی ۔ گھی کے پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت3325روپے تک پہنچ گئی ہے ۔تھوک میں درجہ دوم گھی کی قیمت میں 20روپے تک اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی قیمت580روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی 240روپے اضافے سے6920روپے جبکہ درجہ دوم آئل کی قیمت 20روپے اضافے سے 590 روپے فی لیٹر جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی240روپے اضافے سے7080روپے تک پہنچ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں