اشرف بھٹی

جیل بھرو تحریک کے نام پر احتجاج سے سیاسی تنائو میں مزید بڑھے گا ‘ اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں ہیجان کی کیفیت سے کاروبار اور معیشت انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں،جیل بھرو تحریک کے نام پر احتجاج سے سیاسی تنائو میں مزید اضافہ ہوگا اس لئے سیاسی جماعت کو اپنے اعلان پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاستدان قوم میں اتحاد و یگانگت کی فضاء پیدا کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں سیاست کو ایک دوسرے سے نفرت کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے ۔

سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک پیج پر آئیں، اصلاحات کے لئے فریم ورک تیار کیا جائے جس سے معیشت کا پہیہ گھوم سکے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ قرضوں کا اژدھا ہماری معیشت کو نگل رہا ہے ،وقت آ گیا ہے کہ ہم بطور قوم عملی طور پر خود انحصار ی کی طرف سفر کا آغاز کریں۔ اس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کریں،روایتی طریقوں سے ہٹ کر قومی آمدن کے نئے ذرائع تلاش کرنے اورمعیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنی پالیسیوں کو از سر نو ترتیب دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں