طلال چوہدری

پاکستان کو وہ الیکشن چا ہیے جو پاکستان کی ضرورت پوری کرے، طلال چوہدری

فیصل آباد (گلف آن لائن)فیصل آباد مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عارف علوی ملک کے صدر بنیں عمران خان کے صدر نہ بنیں،پاکستان کووہ الیکشن چاہیے جو پاکستان کی ضرورت پوری کرے،صدر نے جس طرح اعلان کیا اس طرح الیکشن نہیں ہوسکتا،قانون میں الیکشن کا طریقہ کار موجودہے۔

صدر مملکت کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل آبادمیں طلال چوہدری نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کے کہنے پر الیکشن ہو سکتا ہے نہ ہو گا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا صدر مملکت عمران خان کے صدر نہ بنیں ملک کے صدر بنیں، آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا کام نہیں، عارف علوی نے صدر کے دفتر کو مذاق بنا لیا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو وہ الیکشن چا ہیے جو پاکستان کی ضرورت پوری کرے، جس طرح سے صدر نے کیا ہے، اس طرح سے الیکشن نہیں ہو سکتا، قانون میں الیکشن کا طریقہ کار موجود ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے صدر مملکت نے اپنا منصب استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، الیکشن کی تاریخ دینے کے صدر کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، صدر کے کہنے پر الیکشن ہو گا نہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کی تیاری شروع کر چکے، مریم نواز ہر ضلع میں جا رہی ہیں، جلسے اور کنونشن کر رہی ہیں، ہم مارشل لاءسے نہیں ڈرے الیکشن سے کیا ڈریں گے لیکن خان صاحب چاہتے ہیں ان کی خواہش کے مطابق الیکشن ہوں اور اسمبلیاں چلیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی اور صدر عارف علوی نے الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے لیکن الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں پوری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں