فیول ایڈجسٹمنٹ

صارفین سے رواں سال 14روپے 4پیسے فی یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کیے جائینگے

لاہور( گلف آن لائن)بجلی کے صارفین سے رواں سال 14روپے 4پیسے فی یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کیے جائیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین سے رواں سال مارچ سے اکتوبر کے دوران بلوں میں اضافی چارچز وصول کیے جائیں گے جس کیلئے وازرت توانائی نے نیپرا کو گائیڈ لائنز بھجوادی ہیں۔فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ چارجز کا نفاذ سر کلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے جس کی وصولی کیلئے نیپرا سے منظوری لی جائے گی، یکم مارچ سے چارجز کی وصولی شروع ہوگی۔

حکومت کی جانب سے 200یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین 10روپے 34پیسے فی یونٹ، 201سے 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 8ماہ میں 14روپے 24پیسے، کسانوں سے 8 ماہ میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ تک سرچارج وصول کیا جائے گا۔کراچی کے شہریوں سے 8 ماہ میں 13 روپے 87 پیسے جبکہ مارچ سے اکتوبر تک 50 پیسے سے 3 روپے فی یونٹ تک چارج عائد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں