اسٹیو اسمتھ

اسٹیو اسمتھ بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلیا کے کپتان مقرر

دہلی ( گلف آن لائن) اسٹیو اسمتھ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی عدم دستیابی کے باعث بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت واپس نہیں پہنچیں گے۔پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ والدہ بیمار ہیں، میں نے مناسب سمجھا ہے کہ فیملی کے ساتھ رہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت واپس جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، کرکٹ آسٹریلیا اور فیملی کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز فیملی میی بیماری کے باعث وطن واپس چلے گئے تھے۔آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے شروع ہوگا، 4 میچز کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں