ہانیہ عامر

ہانیہ عامر کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ہانیہ عامر نے تیلگو فلم آر آر آر کے سپر ہٹ گانے پر ڈانس کیا، جسے وہاں موجود لوگوں نے خوب پسند کیا۔ویڈیو میں ہانیہ عامر کو سنہرے رنگ کے غرارے میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ وجاہت رف کے بیٹے کے ساتھ خوب صورت انداز میں ڈانس کررہی ہیں۔آر آر آر فلم کے ایوارڈ یافتہ گانے ناچو ناچو پر ہانیہ کے ڈانس نے مداحوں کے دل جیت لئے۔شادی کی تقریب میں گلوکار فرحان سعید نے بھی پرفارم کیا، جن کی ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں