شیخ رشید

عمران خان کی نااہلی یاگرفتاری جلتی پر پیٹرول کاکام کرے گی ‘شیخ رشید

لاہور (گلف آن لائن) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی یاگرفتاری جلتی پر پیٹرول کاکام کرے گی ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چین نے دوستی کاحق ادا کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اوربجلی کی قیمتیں بھی بڑھنے جارہی ہیں نہ ڈالردستیاب نہ فنڈنگ موجودہے ،سیاست بچانی ہے یاریاست ،ڈالرشرح سودپیٹرول مہنگائی سب ریکارڈٹوٹ گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے ،2بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی ،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں جوبھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کرے گا اسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سٹاف لیول فیصلے سے پہلے غریب پرمہنگائی کی مزیدبجلی گریگی ،غریب ذبح خانے میں حکمران مے خانے میں بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں