سلیمان شہباز

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کیخلاف سماعت 11 مارچ تک ملتوی

لاہور (گلف آن لائن) لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔سپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی سمیت 15 ملزمان پیش ہوئے، سپیشل جج سینٹرل بخت فخر بہزاد کے رخصت پر ہونے کے سبب ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے ملزم اورنگزیب بٹ کی بیماری کی بنیاد پر ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے ملزموں کے وکلا کو بریت کی درخواستوں پر بحث کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں