ستیش کوشک

ستیش کوشک کی ناگہانی موت پر سلمان خان کا اظہارِ افسوس

ممبئی(گلف آن لائن)بالی وڈ کے سینئر اداکار ستیش کوشک کی ناگہانی موت پر دبنگ اداکار سلمان خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکار نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے اُن کی طرف سے ہمیشہ پیار، توجہ اور احترام ملا اور وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے کیوں کیوں کہ ان کی شخصیت ہی ایسی تھا۔سلمان خان نے مزید لکھا کہ ان کی روح کو سکون ملے اور ان کے گھر والوں اور محبت کرنے والوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔

بالی وڈ دبنگ خان نے ستیش کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ میں کام کیا تھا۔سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان نے بھی ستیش کوشک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور لکھا کہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں