لاہور ہائیکورٹ

پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہو ر(گلف آن لائن ) پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شہری محمد اعجاز خان نے درخواست دائر کی جس میں حکومت پنجاب، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی،غریب مریضوں کو مفت علاج کے لئے صحت کارڈ جاری کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کیا جاتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج بند کر دیا گیا، مفت علاج اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو صحت کارڈ پر مفت علاج فراہم کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں