انڈیکس

چین ، کاروباری اداروں کی ترقی کے انڈیکس میں اضافہ جاری

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ایسوسی ایشن نے فروری میں درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی کا انڈیکس جاری کیا جو پیجھلے ماہ کے مقابلے میں 0.7 فی صد زیادہ ہو کر 89.6 تک پہنچ چکا ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ اضافہ دو ماہ سے مسلسل اضافہ ہے اور اضافے کا تناسب دو سالوں میں سب سے بڑا ہے۔ سماجی خدمات، انفارمیشن ٹرانسمیشن ،کمپیوٹر سروس، سافٹ ویئر اور رہائش و خوراک انڈسٹر یز سمیت 8 شعبوں کے انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا۔

درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی آپریٹنگ اور پیداوار کی بحالی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ چین کی درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اب مارکیٹ توقعات بہتر ہو رہی ہے، مالی دباؤ کم ہو رہا ہے اورافرادی قوت کی ماکیٹ میں ضرورت اور فراہمی دونوں زیادہ ہو رہی ہیں ۔ اس کے ساتھ کاروباری اداروں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے ۔ ایسو ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ترقی کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور سرمایہ کاری بھی  بحال ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں