اشنا شاہ

اداکارہ اشنا شاہ کی اپنی شادی کی نئی تصاویر کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی شادی کی نئی تصاویر کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کی ہے ۔اداکارہ نے اپنے عروسی جوڑے پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کے بعد کچھ دنوں کیلئے انسٹا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا تھا۔ڈرامہ سیریل ‘بشر مومن’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی فروری کے آخری ہفتے میں آسٹریلین گالفر حمزہ امین کے ساتھ ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر واپسی کے بعد اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریب کی ایسی تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں جو اس سے قبل سامنے نہیں آئی تھیں۔اداکارہ کے مداحوں کی طرف سے ان کی سوشل میڈیا پر واپسی کو اور نئی تصاویر اور وڈیوز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں