پوپ فرانسس

تھک گیا اور قیادت کی صلاحیت کھودی تو استعفی دے دوں گا، پوپ فرانسس

روم (گلف آن لائن)مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ تھک گیا اور قیادت کی صلاحیت کھودی تو استعفی دے دوں گا۔اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگیں بنتی ہیں، پرانے ہتھیار بیچے اور نئے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، یوکرین تنازع کو صرف روس نہیں بلکہ دیگر ممالک نے بھی ہوا دی۔

انہوں نے کہا کہ 100 سال سے کم عرصے میں 3 عالمی جنگیں ہو چکی ہیں، یہ ٹکڑوں میں شروع ہوئیں اور اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ جنگیں دنیا بھر میں نہیں ہیں۔پوپ فرانسس نے کہا کہ یوکرین جنگ کا میدان ہے جہاں سب لڑ رہے ہیں، یہ ہتھیاروں کی صنعت کو ذہن میں لاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہر نے مجھے بتایا تھا کہ اگر ایک سال تک اسلحہ نہ بنایا جائے تو دنیا سے بھول کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تھک گیا اور قیادت کی صلاحیت کھودی تو استعفی دے دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں