امیر مقام

عمران خان کوجن قوتوں کی سپورٹ حاصل تھی ان کے نیوٹرل ہونے سے اس کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،انجینئر امیر مقام

نوشہرہ (گلف آن لائن)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کوجن قوتوں کی سپورٹ حاصل تھی ان کے نیوٹرل ہونے سے عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں ،کبھی اقتدار کا جانا امریکی سازش قرار دیتے ہیں تو کبھی زخموں پر پلستر چڑھا دیتے ہیں ، خود دیوانہ بن گیا اور ملک کو دیوالیہ بنا کر رکھ دیا، پختونخواہ کے سرکاری ملازمین بالخصوص کلرک برادری کی معاشی بد حالی کی ذمہ داری آئی ایم ایف کے تنخواہ دارصوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا پر عائد ہو تی ہے ،وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین بالخصوص کلرک برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا)کی مرکزی و صوبائی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان ، زویر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے تعلیم رحمت سلام خٹک ، ایپکا کے مرکزی صدر فضل غفار باچہ ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ کسی بھی ادراے میں کلرک ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے اور یہی کلرک ہے جن کی وجہ سے پورے ملک کے نظام کا پہیہ چل رہا ہے لیکن خیبر پختونخواہ میں گذشتہ دس سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کی غلط اور ملازم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری ملازمین بلخصوص کلرکس برادری گوں ناگوں مسائل کی شکار ہو گئی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے اس میں اضافہ ہوگیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں عمران خان کی دس سالہ اور وفاق میں 4سالہ حکمرانی سے ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر آچکی ، ملک معاشی ، اقتصادی ، سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گیا ہے ، لیکن موجودہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں اور بہت جلد ملک کودرپیش مسائل حل کر دئیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کلرکس برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان سے نہ صرف بات کروں گا بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کرکے کلرکس برادری کے وکیل اور دلیل بن کر ان ملازمین کے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے لائحہ عمل مرتب کرکے ان کو نافذالعمل بنایا جائے گا تاکہ سرکاری ملازمین خوشحال زندگی بسر کرسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں