کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس کے133نئے کیس رپورٹ،15 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(گلف آن لائن)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے133نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 15مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعہ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران4ہزار917کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 133 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح2.70فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 15 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور می634 ٹیسٹوں میں 34 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 5.36 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد م325 ٹیسٹوں میں 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 6.46 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 197 ٹیسٹوں میں سے 3 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.52 فیصد رہی جبکہ فیصل آباد میں 134ٹیسٹوں میں سے دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.49فیصد رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں