وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرخصوصی رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرخصوصی رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آٹے کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی ،تمام غریب خاندانوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا ملے گا ۔

رپورٹ کے مطابق 25 شعبان سے 25 رمضان تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے تین تھیلے ملیں گے،وزیراعظم نے 25 شعبان سے رمضان پیکج پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی ،وزیراعظم دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں ،وزیراعظم نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے خصوصی رمضان پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں