مسرت جمشید چیمہ

عمران خان ،پی ٹی آئی کیساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف دنیا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں’ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قومی لیڈر عمران خان اور ان کی جماعت کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف دنیا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، زمان پارک میں آپریشن کی آڑ میں دہشتگردی اور اسلام آباد میں جو بربریت کی گئی اس پر عالمی تنظیموں نے مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امریکی کانگریس ممبر مائیک لیون نے بھی انسانی اور جمہوری حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح حکومت کی ایماء پر پولیس نے عمران خان کے گھر میں چادر ، چار دیواری اور جمہوری اقدار کو پامال کیا ، انکروچمنٹ آپریشن کی آڑ میں تعمیرات کو نقصان پہنچایا گیا، گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی گئی اور کئی چیزیں بھی اٹھا لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے گی اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے سے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں